نیب راولپنڈی نے چیئرمین اوورسیزہاؤسنگ سوسائٹی اعجازہارون کوگرفتارکرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 21 نومبر 2019
اعجازہارون نے 12 جعلی پلاٹوں کی فائلیں بنا کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نیب راولپنڈی. فوٹو: فائل

اعجازہارون نے 12 جعلی پلاٹوں کی فائلیں بنا کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نیب راولپنڈی. فوٹو: فائل

 راولپنڈی: نیب نے چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون کو پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنانے اور جعلی اکاؤنٹس میں رقم وصول کرنے کے لئے الزام میں گرفتار کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی  اعجاز ہارون کو گرفتار کر لیا ہے، اعجازہارون کو کراچی سے گرفتار کیا گیا اور نیب کا کہنا ہے کہ اعجاز ہارون کو اوورسیز کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق جعلی بینک اکاوٴنٹس اور دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم اعجاز ہارون نے بطور اوورسیز کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی کے چیئرمین اور سیکرٹری کے فرضی الاٹیز کے نام پر 12 جعلی پلاٹوں کی فائلیں بنا کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور ملزم نے اومنی گروپ کے 12 جعلی پلاٹوں کی فائلوں کے ذریعے دو جعلی بینک اکاؤنٹس میں تقریبا 14کروڑ 40لاکھ روپے کی رقم وصول کی، ان کاؤنٹس میں لکی انٹرنیشنل اور اے ون انٹرنیشنل نا موں کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔