اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 22 نومبر 2019
مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی فوٹو:فائل

مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی فوٹو:فائل

اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، مقتول پاک فوج کا ملازم ہے جس کی اٹک میں پوسٹنگ تھی اور کراچی کا رہائشی ہے۔

محمد لاریب ایک لڑکی کے ساتھ جی نائن ون فلیٹس کے ساتھ پارک میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کی۔ لڑکی کی شناخت علینہ کے نام سے ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی صدر زون نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔