اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو شرمندہ کردیا

طالبات کے جواب پر کلاس میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے


ویب ڈیسک November 28, 2019
طالبات کے جواب پر کلاس میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے فوٹوفائل

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں کراچی کے اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سب کے سامنے شرمندہ کردیا۔

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے گورنمنٹ اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات سے مختلف سوالات پوچھے، تاہم ایک سوال ایسا تھا جس کے جواب پر فردوس شمیم نقوی کو خجالت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کلاس میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کلاس کی طالبات سے پوچھا پاکستان کی سب سے مشہورشخصیت کون ہے؟ جس پربچی نے جواب دیتے ہوئے کہا ''نواز شریف''۔ بچی کی جانب سے دئیے گئے اس جواب پر فردوس شمیم نقوی خجالت کا شکارہوگئے جب کہ کلاس میں موجود تمام اساتذہ ہنس پڑے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنی خجالت کو مٹانے کے لیے ایک اور سوال پوچھا، اچھا تو نواز شریف کیوں مشہور ہیں؟ طالبہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ انہوں نے پاکستان کے لیے اچھے کام کیے۔

https://twitter.com/HiApple786/status/1199972037013524481