نیو کراچی بچی سے زیادتی کرنیوالے مجرم کو مکینوں نے پکڑلیا

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا، آزاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا


Staff Reporter October 28, 2013
گرفتار ملزم سندھی ہوٹل کے قریب چائے کے ہوٹل پر بیراہے،پولیس۔ فوٹو: فائل

نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب8سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

مجرم نے دوران تفتیش بچی سے زیادتی کا اعتراف کر لیا جس پر پولیس نے مجرم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب واقع مارکیٹ میں خمیسو گوٹھ کی رہائشی8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کے الزام میں علاقہ مکینوں نے مجرم آزاد علی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کے لیے اسپتال روانہ کردیا۔



پولیس نے ملزم آزاد علی سے تفتیش شروع کی تو اس نے دوران تفتیش بچی سے زیادتی کرنیکا اعتراف کر لیا جس کے بعد پولیس نے مجرم کے خلاف باقاعدہ بلال کالونی تھانے میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر275/2013 بجرم دفعہ 376,،511اور 354 کے تحت درج کر لیا ، ایس ایچ او بلال کالونی چنگیز خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزم سندھی ہوٹل کے قریب چائے کے ہوٹل پر بیراہے، انھوں نے بتایا کہ ملزم کا آبائی تعلق اندرون سندھ ڈھرکی سے ہے ،ملزم نے دوران تفتیش ایک سال قبل ڈھرکی میں بھی 12سالہ بچی سے بھی زیادتی کا اعتراف کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم شادی شدہ اور3 بچوں کا باپ ہے۔