ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا

ویب ڈیسک  پير 2 دسمبر 2019
 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ایڈیلیڈ: دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا جب کہ کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 123 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اسد شفیق کے بعد افتخار احمد کا ساتھ دینے محمد رضوان میدان میں اترے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ لیون کی گیند پر بولڈ ہوگئے، محمد رضوان کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 235 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔