کلین سوئپ کی خفت کے باوجود امام الحق ہنسی مذاق کرتے رہے شائقین ناراض

سیریز کی اختتامی تقریب میں میزبان ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ وہ یوں ہنسی مذاق کررہے تھے جیسے بچپن کے دوست ہوں۔


Sports Reporter/Sports Reporter December 03, 2019
سیریز کی اختتامی تقریب میں میزبان ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ وہ یوں ہنسی مذاق کررہے تھے جیسے بچپن کے دوست ہوں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آسٹریلیا کے ہاتھوں خفت اٹھانے کے باوجود امام الحق ہنسی مذاق کرتے رہے۔

ایڈیلیڈ میں شکست کے ساتھ پاکستان کیخلاف کینگروز نے ہوم گراؤنڈز پر پانچواں کلین سوئپ مکمل کیا،گرین کیپس نے دونوں میچز میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ امام الحق نے ایک اننگز میں 2 رنز بنائے، دوسری میں کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔

سیریز کی اختتامی تقریب میں میزبان ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ وہ یوں ہنسی مذاق کررہے تھے جیسے بچپن کے دوست ہوں۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا، سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے بھی امام الحق کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں