پاکستان نے بھارت جاپان مشترکہ اعلامیہ مسترد کر دیا

اعلامیہ کا سیاق و سباق، بے معنی اور غیر ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ


Numainda Express December 03, 2019
اعلامیہ کا سیاق و سباق، بے معنی اور غیر ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے 30 نومبر کے جاپان، بھارت کے نئی دہلی مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی سرحد پار دہشتگردی کے پیرائے میں مبینہ مہم پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارت کے سرحد پار دہشتگردی کے پروپیگنڈہ سے دنیا واقف ہے.

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت عرصہ دراز سے اپنے غیرقانونی، غاصبانہ اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے مخصوص مہم پر عمل پیرا ہے،بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے