ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے نیتوں کو درست کیاجائے ثروت اعجاز

معیشت کی بہتری کیلیے بڑی مچھلیوں سے ٹیکس وصول کیاجائے ، سربراہ سنی تحریک


Staff Reporter October 29, 2013
مہنگائی ،بیروزگاری اور توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے میڈان پاکستان فیصلے کیے جائیں، فوٹو: فائل

KUALA LUMPUR: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجا ز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے کسی امداد کی نہیں نیتوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے حکومت عوام کے مسائل اور معاشی بحران کوحل کرنے کیلیے بڑی مچھلیوں سے ٹیکس وصول کرے۔

عوامی نمائندے عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں مہنگائی ،بیروزگاری اور توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لیے بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے میڈان پاکستان فیصلے کیے جائیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان اللہ رب العزت کا عظیم تحفہ اور اولیاء اللہ کا فیضان ہے۔



ملک کی سرحدوں کی حفاطت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے،ڈرون حملے ملکی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہیں حکمران ڈرون حملے روکنے کے لیے اقدامات کریں، اقوام متحدہ بیانات سے کام چلانے کے بجائے ڈرون حملے رو کنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔