بلال اشرف دنیا کے 10 پرکشش مردوں میں شامل

یہ اعزازحاصل کرنے پربے حد خوش ہوں، بلال اشرف


ویب ڈیسک December 05, 2019
فلم ’سپر اسٹار‘ میں بلال اشرف نے ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔: فوٹو: فائل

غیر ملکی اخبار'ایسٹرن آئی' کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستانی اداکاربلال اشرف رواں سال پاکستان کے سب سے پرکشش مرد قرارپائے ہیں۔

پاکستانی اداکاربلال اشرف کے مداح ان کے خاصے دیوانے ہیں اوراب ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا جب غیرملکی برٹش ایشیائی اخبار'ایسٹرن آئی' نے انہیں رواں سال 2019 میں پاکستان کا سب سے پرکشش مرد قراردیا۔



صرف یہی نہیں بلال اشرف وہ واحد پاکستان اداکارہیں جنہوں نے اخبارکی جاری کردہ فہرست کے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔ بلال اشرف کو یہ اعزاز ان کے مداحوں نے ووٹ کی صورت میں دیا جس میں وہ سب سے دلکش قرار پائے۔



اس حوالے سے اداکارنے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فہرست کا حصہ بننے پر نہایت خوش ہیں اور انہیں اس اعزاز کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس خوشی سے انہیں کام کو مزید بہتر بنانے کی ہمت ملتی ہے۔ دیگر فنکار جو اس فہرست میں شامل ہیں ان میں محسن خان، ٹائیگرشروف ، زین ملک ، ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔


واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'سپر اسٹار' میں بلال اشرف نے ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے