لاہور ٹاؤن شپ میں دھماکا ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

دھماکا ایک مذہبی اجتماع کے شروع ہونے سے قبل اسٹیج کے قریب ہوا، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک December 07, 2019
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،ریسکیوذرائع۔ فوٹو: فائل

ٹاؤں شپ میں مذہبی اجتماع شروع ہونے سے قبل دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ٹاون شپ کے علاقے کالج روڈ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ایک مذہبی اجتماع کے شروع ہونے سے قبل اسٹیج کے قریب ہوا تاہم ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ دھماکا خیز مواد کس چیز میں اور کس جگہ رکھا گیا تھا۔

امدادی ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔