- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
شہر میں برگد کے قدیم درخت ورثہ قرار
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں لگے برسوں پرانے برگد کے درختوں کو ورثہ قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلفٹن میں برگد کے قدیم درختوں کی کٹائی پر سخت نوٹس لیا ہے،کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ کے حکم پر اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق برگد کے پرانے درختوں کو کاٹنے والے شخص اور شامل کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اس حوالے سے شہر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی فوری احکام جاری کردیے گئے ہیں۔
جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور کمپنیوں کے خلاف سندھ کلچرل ہیریٹیج ایکٹ 1994 کے تحت کارروائی کی جائے گی،کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کراچی کے تمام 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو برگد کے درختوں کی فہرست بنانے اور ان پر نمبرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ برگد کے قدیم درخت کراچی کے علاقے کلفٹن اور ملحقہ علاقوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلی مراد علی شاہ کو کلفٹن میں برگد کے قدیم درخت کاٹے جانے کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر انھوں نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سمیت متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔