کابل ایئرپورٹ انتظامیہ کے حیلے بہانے پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے روکے رکھی

پی آئی اے کے بڑے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک December 09, 2019
پی آئی اے کے بڑے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، فوٹو: فائل

کابل ایئر پورٹ انتظامیہ بھی افغان حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان دشمنی میں پی آئی اے کی پروازوں کو مختلف حیلے بہانوں سے روکنےلگی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا مسافر طیارہ پیر کی صبح کابل ایئرپورٹ پر اترا تھا اور شیڈول کے مطابق اسے کچھ ہی دیر بعد واپس آنا تھا لیکن ایئر پورٹ پر طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل سے اسلام آباد کی پرواز میں 162مسافر سوار تھے، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پی آئی اے کے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی جب کہ ایئرپورٹ پر بڑا رن وے موجود ہے جس پر دیگر ایئر لائنز کے بڑے طیارے معمول کے مطابق اڑان بھرر رہے تھے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی بہانے بازیوں کے باعث پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی تاہم بالآخر طیارے کو اڑان کی اجازت دے دی۔