شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر عائزہ خان کا رد عمل سامنے آگیا

جب بے وفا لوگوں سے زندگی خفا ہو جاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا، مہوش حیات


ویب ڈیسک December 09, 2019
جب بے وفا لوگوں سے زندگی خفا ہو جاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا، مہوش حیات (فوٹو: فائل)

معروف ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم' میں شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر اداکارہ عائزہ خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' میں شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کے تھپڑ پر رد عمل میں ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک لڑکی کے رخسار پر سرخ ہاتھ کا نشان (جوکہ تھپڑ کو ظاہر کر رہا ہے) نظر آرہا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B5x27lQBiuZ/"]

عائزہ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے لیکن جب بے وفا لوگوں سے زندگی خفا ہو جاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا اور پھر میرے پاس سب ہوگا بس تم نہیں ہوگے۔

یہ پڑھیں: ایوارڈ تقریب میں ہمایوں کی عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ مقبول ترین ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کی 17 ویں قسط نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اس قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کی انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ اپنے پہلے ہی سین میں مہوش کو نکاح سے قبل ہی تھپڑ رسید کر دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں