- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ بارش اور خراب روشنی کھیل میں رکاوٹ بن گئی
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش اور خراب روشنی کھیل میں رکاوٹ بن گئی۔
راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ابر آلود موسم اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔
شہر میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی اور موسم قدرے صاف ہونے پر مہمان ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ ابھی صرف 20 رنز ہی بنے تھے کہ بادل پھر برس پڑے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
سوا 3 گھنٹے کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کی چھٹی وکٹ گرگئی اور ڈک ویلا 33 رنز بناکر شاہین آفریدی کے گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آئی لینڈرز کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 263 تک پہنچا تو کم روشنی کی وجہ سے دوسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔
پہلے روز سری لنکا کے کرونا رتنے 59، اوشاڈا فرنانڈو 40، بی کے جی مینڈس 10، چندی مل 2 اور اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کیخلاف سری لنکا کے 5 وکٹوں پر 202 رنز
کم روشنی اور خراب موسم کے باعث میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی قبل از وقت ختم ہوگیا تھا اور سری لنکا نے پانچ وکٹوں پر 202 رنز بنائے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔