یاسر شاہ ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز، این سی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک  جمعرات 12 دسمبر 2019
یاسر شاہ اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے

یاسر شاہ اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے

 لاہور: لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، یاسر شاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد کی گزشتہ ہفتے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔

معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک باؤلرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19 باؤلرز کے ساتھ بھی کام کریں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔