پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 14 دسمبر 2019
سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فارئرنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، فوٹو: اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فارئرنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، فوٹو: اسکرین گریب

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون صبا جعفر نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ۔

سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فارئرنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تاتار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے شہریوں کی مدد سے خاتونکو شناخت کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون پشاور کے علاقہ حیات آباد میں فائرنگ کی تھی جس کے خلاف تاتار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے عدالت میں درخواست دی اور عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔