وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے کیسز پر پشاور ہائی کورٹ کو سماعت سے روکنے کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی نے وفاقی آئینی عدالت فیصلے کی روشنی میں کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کرنے سے روک دیا، پشاور:پشاور ہائی کورٹ میں 12 اکتوبر کو تھری ایم پی او کے کیسز دائر کیے گئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق تھری ایم پی او کے نئے داخل ہونے والے کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جائیں گے جب کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔