کراچی:
سپرہائی وے دنبہ گوٹھ میں واٹرکارپوریشن کی لائن سے خاتون کی لاش ملی۔
خاتون کی شناخت 30 سالہ حسینہ زوجہ قادر بخش کے نام سے کی گئی، خاتون میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میں واقع الجنت فارم ہاؤس کے قریب کی رہائشی تھی۔
خاتون دو روز قبل میمن گوٹھ کے علاقے سے 2 کمسن بچیوں 4 سالہ بختاوراور 15 ماہ کی فضیلہ کے ہمراہ لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا جبکہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لیکر لاپتہ کمسن بچیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
ایس ایچ اوملیرکینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ خاتون 2 روزقبل اپنی 2 کمسن بچوں کے ہمراہ لاپتہ ہوئی تھی اورخاتون کے بھائی اوروالد نے میمن گوٹھ تھانے میں درخواست بھی جمع کرائی تھی۔
بھائی نے درخواست میں شک کا اظہارکیا تھا کہ حسینہ کو کمسن بچیوں کے ہمراہ اس کے شوہرقادر بخش نے جھگڑے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا ہے اورلاشیں کہیں پھینک دی ہیں۔