قومی کرکٹرعابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

ویب ڈیسک  اتوار 15 دسمبر 2019
عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلےکھلاڑی بن گئے۔ فوٹو : اے ایف پی

عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلےکھلاڑی بن گئے۔ فوٹو : اے ایف پی

 راولپنڈی: اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بناکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹر عابد علی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بناتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلےکھلاڑی بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے 183 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سےسنچری بنائی، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے13ویں پاکستانی بھی بن گئے۔

عابد علی نے مارچ 2019 میں آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔