بیرونی دشمنوں کوپیغام ہےکوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا،آرمی چیف

ویب ڈیسک  پير 16 دسمبر 2019
اے پی ایس کا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ فوٹو:فائل

اے پی ایس کا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بطور قوم طویل سفر طے کیا اور بیرونی دشمنوں کوپیغام ہےکوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی 5 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ اے پی ایس کا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے، سانحے کے شہداء اور غمزدہ خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ اے پی ایس سانحہ کے پانچ مجرموں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی دی اور دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بطور قوم طویل سفر طے کیا، ہم متحد ہوکر پاکستان کے پائیدار امن اور خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایک ایسی فوج کا چیف ہوں جس کے جوان ملک کی خاطر جان نچھاورکرنےکوتیار ہوتے ہیں اور ملک کے باہرسے پاکستان کودھمکیاں دینے والوں کوپیغام ہےکوئی اس ملک کابال بیکا نہیں کر سکتا۔

https://twitter.com/i/status/1206448979849961474

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 افراد کو شہید کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔