وزیر بلدیات کی ہدایتمختلف علاقوں میں 5غیر قانونی ہائیڈرنٹس گرادیے گئے

غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے پانی کے کنکشنز بھی کاٹ دیے گئے،پائپ اورموٹریں ضبط


Staff Reporter November 02, 2013
گودھرا کیمپ اور شفیق موڑ پر کارروائی کرکے غیر قانونی ہائیڈرینٹس کو ختم کردیا گیا ۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹر بورڈ سید اویس مظفر اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ محمدساجد جوکھیو کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کے لیے واٹر بورڈ کا آپریشن جاری ہے ۔

،واٹر بورڈ کی ڈیمالیشن ٹیم نے نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے گودھرا کیمپ پر ایک ہائیڈرنٹ گرادیا اور تمام ناجائز واٹر کنکشنز منقطع کردیے جبکہ شفیق موڑ پر 2ہائیڈرنٹس اور ایوب گوٹھ میں کاریوائی کے دوران 2ہائیڈرنٹس ختم کردیے گئے ،ان غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے پانی کے کنکشنز بھی کاٹ دیے گئے ۔



جو واٹر بورڈ کی 48انچ کی مین لائنوں سے 3اور 6انچ کے لگائے گئے تھے جس سے مین لائنوں کو بھی نقصان پہنچ رہاتھا پانی کے پائپ، موٹریں اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔