ہالی ووڈ اداکار جان کیوسیک بھی جامعہ ملیہ طلبا کے حق میں بول پڑے

جان کیوسک نے اپنی ٹویٹ میں جامعہ کے طلبا و طالبات پر تشدد کی مذمت کی ہے


ویب ڈیسک December 16, 2019
ہالی ووڈ کے مشہور ہیرو اور اداکار جان کیوسیک نے جامعہ ملیہ کے طلبا و طالبات پر تشدد اور بھارتی متنازع شہریت بل پر اپنی ٹویٹ کی ہیں (فوٹو: فائل)

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جان کیوسیک نے نئی دہلی میں جامعہ ملیہ کے طلبا و طالبات پر بہیمانہ تشدد پر طالب علموں کے ساتھ یکہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں جان کیوسیک نے پہلے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جامعہ ملیہ کے طلبا کو نہایت زخمی حالت میں جامعہ کے غسل خانے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پر جان کیوسیک نے پہلے پوچھا کہ یہ ویڈیو انہیں کسی نے نئی دہلی سے بھیجی ہے جس پر انہوں نے لوگوں سے ویڈیو کا پس منظر معلوم کیا ہے۔

https://twitter.com/johncusack/status/1206478244675014657

سوال پر انہیں ارون دھتی رائے کا ٹویٹ کیا گیا اور کچھ لوگوں نے بتایا کہ نئی دہلی کی جامعہ ملیہ کے طلبہ و طالبات پر پولیس نے بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ اس کے جواب میں جان نے دوبارہ ٹویٹ کرکے اس میں اپنی حمایت و یکجہتی (سولیڈیرٹی) کے لفظ کا اضافہ کیا۔





مشہور فلم کان ایئر ،2012، دی کانٹریکٹ، دی ریون اور فروزن گراؤنڈ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جان کیوسیک نے ایک اور ٹویٹ بھی آگے بڑھائی ہے جس میں بھارتی شہریت کے متنازع بل پر سینٹا کلارا، کیلی فورنیا میں سیکڑوں مظاہرین شریک ہیں۔ ان مظاہرین میں مسلمان، کشمیری، عیسائی اور سکھ اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔