چین کے چنگ ڈاؤ پورٹ پر کارگو  شپ میں آتشزدگی، 20 افراد ہلاک

12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک September 10, 2026

چین کی چنگ ڈاؤ پورٹ پر کارگو شپ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق چنگ ڈاؤ کی بندرگاہ پر مرمت کے لیے کھڑے ایک کارگو جہاز اوشین میلوڈی میں آگ بھڑک اٹھی۔

جہاز پر 42 افراد موجود تھے جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5 افراد لاپتا ہیں۔

12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے لگی اور دوپہر 2:30 بجے تک اسے بجھا دیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔