الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری: حکومت اپوزیشن آج پھرسر جوڑ کر بیٹھیں گے

ثاقب ورک  جمعرات 19 دسمبر 2019
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آج پھرسر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے وقت لینے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی آج پھرچیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کریں گے۔

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔