پنجاب پولیس کے 2 اہلکار گرفتار کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

ملزمان کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔


ویب ڈیسک December 19, 2019
ملزمان کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔ فوٹو:فائل

موٹروے پر اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے موٹروے پر کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔

تفتیش میں پتہ چلا کہ دونوں ملزمان پنجاب پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور پولیس لائن نمبر 1 سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہیں۔

مقبول خبریں