انڈر 19 کرکٹ سیالکوٹ کیخلاف کراچی بلوز فتحیاب

دوسرے راؤنڈ میں لاہور شالیمار نے حیدرآباد کو 9 وکٹ زیر کرلیا، محمد رمیز نے میچ 9 شکار کئے۔


Sports Reporter November 04, 2013
حیدر آباد میں لاہور شالیمار نے میزبان ٹیم کے خلاف 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، کراچی وائٹس اور کوئٹہ کا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ریجنل/ ڈیپارٹمنٹل سہ روزہ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور شالیمار نے حیدرآباد کو 9 وکٹ زیر کرلیا، محمد رمیز نے میچ 9 شکار کئے۔

لاڑکانہ نے ڈیرہ مراد جمالی پر 4 وکٹ سے فتح پائی۔ فیصل آباد نے ایبٹ آباد کو 8 اور راولپنڈی نے ملتان کو 4 وکٹ سے زیر کیا۔ سیالکوٹ کیخلاف کراچی بلوزکی ٹیم 7 وکٹ سے کامیاب ہوگئی۔نیشنل بینک نے پورٹ قاسم کو اننگز اور 35 رنز سے قابو کیا۔ تفصیلات کے مطابق ظہور علی اسٹیڈیم گجرات میں کراچی بلوز نے سیالکوٹ کو 7 وکٹ سے ہرایا، پہلی اننگز میں 233 رنز بنانے والی ناکام ٹیم آخری روزدوسری باری میں112 پر ڈھیر ہوگئی۔پہلی کاوش میں 246 رنز بنا کر 13 کی سبقت حاصل کرنے والی فاتح ٹیم نے 100 کا ہدف صرف 3 وکٹ پر حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی، حیدر آباد میں لاہور شالیمار نے میزبان ٹیم کے خلاف 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، کراچی وائٹس اور کوئٹہ کا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔