وفاقی وزارت پوسٹل سروسز کو وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیا

حسیب حنیف  منگل 24 دسمبر 2019
پوسٹل سروسز اور مواصلات کے  پہلے علیحدہ سیکرٹری اور وزیر تھے تاہم اب ان دونوں کا ایک وزیر اور ایک ہی سیکریٹری ہو گا۔ فوٹو: فائل

پوسٹل سروسز اور مواصلات کے پہلے علیحدہ سیکرٹری اور وزیر تھے تاہم اب ان دونوں کا ایک وزیر اور ایک ہی سیکریٹری ہو گا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزارت پوسٹل سروسز کو وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیا۔

وفاقی وزارت پوسٹل سروسز کو وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیاہے جس کا باقائدہ میمورنڈم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت پوسٹل سروسز اور مواصلات کے  پہلے علیحدہ علیحدہ سیکرٹری اور وزیر تھے تاہم اب ان دونوں کا ایک وزیر اور ایک ہی سیکریٹری ہو گا۔

یاد رہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید ہی پہلے پوسٹل سروسز کے وزیرتھے اب ان دونوں وزارتوں کو ضم کیا گیا ہے جس کے وزیر مراد سعید ہو ں گے، اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں یہ وزارتیں ضم اور علیحدہ ہو تی رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔