شمالی کوریا کا نئے اور طاقتور جوہری ہتھیار بنانے کا اعلان

واشنگٹن کا شمالی کوریا پر پابندیاں لگانا اورجنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کرنا غنڈہ گردی ہے، کم جونگ ان


ویب ڈیسک January 01, 2020
واشنگٹن کا شمالی کوریا پر پابندیاں لگانا غنڈہ گردی ہے، کم جونگ ان۔ فوٹو : فائل

شمالی کوریا نے نئے اور طاقتور جوہری ہتھیار بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دارالحکومت پیانگ یانگ میں کم جونگ ان کی صدارت میں حکومتی اجلاس ہوا جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے نئے اور طاقتور جوہری ہتھیار بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا جب کہ واشنگٹن کا شمالی کوریا پر پابندیاں لگانا اورجنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کرنا غنڈہ گردی ہے۔

مقبول خبریں