ایکسپریس کے مایا خان شو میں کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم بے نقاب

کلچرل رپورٹر  جمعرات 7 نومبر 2013
مایا خان نے کہا وہ اپنے پروگرام کے ذریعہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتی رہیں گی جو معاشرے کے ناسور ہیں۔ فوٹو: فائل

مایا خان نے کہا وہ اپنے پروگرام کے ذریعہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتی رہیں گی جو معاشرے کے ناسور ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد پروگرام پیش کیے ہیں۔

ان بہترین پروگراموں کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور اسے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ سے پیش کیا جانے والا مایا خان شو بھی ان دنوں ناظرین نے بے حد مقبول ہے جس میں بہت سے ایسے موضوعات کو پیش کیا گیا جو عوام کے لیے نہ صرف دلچسپی کا باعث بنے بلکہ اسے ایک بامقصد پروگرام بھی قرار دیا گیا، گزشتہ دنوں مایا خان شو میں بچوں سے زیادتی کرنے کے ملزم کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا گیا، ملزم کا تعلق سندھ کے علاقے ڈہرکی سے ہے ،شو میں آٹھ سالہ بچی سے بھی بات کروائی گئی۔

جسے ملزم نے اغواء کیا اور زدیاتی کرنے کی کوشش بھی کی لیکن محلے والوں کے بروقت تعاون سے ایک ننھی کلی زیا تی کانشانہ بننے سے بچ گئی ،پروگرام میں اس بچی کاچہرہ نہیں دیکھا یا گیا ، دوران تفتیش ملزم نے پولیس سے دوبار پہلے بھی بچوں سے زیادتی کے جرم کا اقرار کیا، پروگرام کی میزبان مایا خان کا کہنا تھا کہ ایسے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینی چا ئیے، اس موقع پر اداکارہ فریحہ جبیں اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکھیں اور بچی کو دیکھتے ہی رونے لگیں، مایا خان نے چیف جسٹس آف پا کستان سے اس کیس پر ملزم کو جلد از جلد عبرت ناک سزا دینے کی اپیل بھی کی، مایا خان نے کہا وہ اپنے پروگرام کے ذریعہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتی رہیں گی جو معاشرے کے ناسور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔