بورڈ کی سربراہی جاوید میانداد بھی میدان میں کود پڑے

منتخب چیئرمین کی حیثیت سے قومی کرکٹ کی خرابیوں کو دور کروں گا، سابق قائد


Sports Reporter November 07, 2013
منتخب چیئرمین کی حیثیت سے قومی کرکٹ کی خرابیوں کو دور کروں گا، سابق قائد فوٹو: اے پی پی/فائل

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد بھی بورڈ چیئرمین بننے کی خواہش لے کر میدان میں کود پڑے، بطور ڈائریکٹر جنرل فرائض نبھانے والے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہا کہ میں یہ عہدہ حاصل کرکے قومی کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

میری خواہش ہوگی کہ بورڈ کے منتخب سربراہ کی حیثیت سے قومی کرکٹ میں موجود خرابیوںکو دورکروں،ایک انٹرویو میں میانداد نے کہا کہ پی سی بی کے قانونی معاملات ختم ہوجانے کے بعد الیکشن شیڈول آنے پر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل پیش کروں گا۔



واضح رہے کہ جاوید میانداد پی سی بی کی چیئرمین شپ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے تیسرے قومی کرکٹر ہیں، اس سے قبل ایشین بریڈ مین کے نام سے معروف سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور اپنے دور کے بہترین اسپنر عبدالقادر بھی برملا اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔