سوڈان کا فوجی طیارہ گرکرتباہ 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں، غیر ملکی میڈیا


ویب ڈیسک January 03, 2020
طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا فوٹوانٹرنیٹ

مغربی سوڈان میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے مغربی صوبے دارفور کے ریاستی دارالحکومت ال جینینا کے ایئرپورٹ سے فوجی طیارہ اڑان بھرنے کے 5 منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا اور رہائشی علاقے پر جا گرا۔ حادثے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوڈان کے فوجی ترجمان کے مطابق حادثے میں عملے کے 7 ارکان، 3 جج اور 4 بچوں سمیت18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ طیارہ کچھ عرصے سے عربوں اور غیرعربوں کے قبائلی جھڑپوں سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کررہا تھا۔

سوڈان کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق قبائلی جھڑپوں میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک اور 240 زخمی ہوئے ہیں۔