ٹرمینل آپریٹرز کے عدم تعاون کے باعث تاجر چارجز سے لاعلم ہوتے ہیںآغا شہاب

معلومات تک رسائی قانونی درآمدکنندگان کابنیادی حق اور جائز مطالبہ ہے، صدر کراچی چیمبر آف کامرس


Staff Reporter January 04, 2020
معلومات تک رسائی قانونی درآمدکنندگان کابنیادی حق اور جائز مطالبہ ہے، صدر کراچی چیمبر آف کامرس۔ فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس نے وزارت بحری امور سے ٹرمینل آپریٹرز کو ایف سی ایل اور ایل سی ایل چارجز مشتہر کرانے کا پابند بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلقہ درآمدکنندگان اور ٹریڈ سیکٹر کو درپیش شکایات کا ازالہ ہو سکے گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر آغا شہاب خان نے کہاکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ٹرمینل آپریٹرز اور شپنگ ایجنٹس چارجز کی تفصیلات طلب کرنے پر بھی فراہم نہیں کرتے بلکہ غیرمنصفانہ طورپرمن مانی مجموعی رقم وصول کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمینل آپریٹرزکے عدم تعاون کی وجہ سے متعلقہ تاجرحقیقی چارجز سے لاعلم ہوتے ہیں حالانکہ اس نوعیت کی معلومات تک رسائی قانونی درآمدکنندگان کابنیادی حق اور جائز مطالبہ ہے۔