امریکا کا عراق میں ایک اورفضائی حملہ، 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جنوری 2020
حملے میں ایران نوازملیشیا کی 2 گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا: فوٹو: فائل

حملے میں ایران نوازملیشیا کی 2 گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا: فوٹو: فائل

 بغداد: شمالی علاقے میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد ہلاک کردیئے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے عراق کے شمالی علاقے پرفضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی میڈیا کے مطابق حملے میں حشدالشعبی پیراملٹری فورس کے کمانڈرکونشانہ بنایا گیا جب کہ حملے میں ایران نوازملیشیا کی 2 گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روزایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اس لیے انہیں بہت پہلے ہی قتل کردینا چاہیے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔