پاکستانی ہاکی ٹیم کی بھارت کے خلاف فتح خوش آئند ہے شہناز شیخ

ایک عرصے بعد کسی انٹرنیشنل ٹائٹل کا حصول گرین شرٹس کے حوصلے جوان کردے گا۔سابق اولمپئن


Sports Reporter November 08, 2013
پاکستان کو بھی مستقبل کی تیاری کیلیے ایسے تجربات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ فوٹو: فائل

سابق اولمپئن شہناز شیخ نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب ٹائٹل اپنے نام کرنے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گرین شرٹس اس وقت رینکنگ میں 8ویں نمبر پر ہیں، بھارت11ویں پوزیشن کے ساتھ دوسری بہتر ٹیم ہیں، ملائیشیا13، جاپان 16، چین18اور اومان 36ویں نمبر پر ہے۔ بھارت نے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا، پاکستان کو بھی مستقبل کی تیاری کیلیے ایسے تجربات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ شہناز شیخ نے کہاکہ ایک عرصے بعد کسی انٹرنیشنل ٹائٹل کا حصول گرین شرٹس کے حوصلے جوان کردے گا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہاکی انڈیا لیگ میں شرکت کا موقع نہ دیے جانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں اس نوعیت کے ایونٹ کا آغاز کرکے اپنے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو تجربہ اور مہارت بڑھانے کا موقع دینا چاہیے۔