قاسم سلیمانی بغداد میں امریکیوں کو مارنے کے مشن پر تھے مائیک پومپیو

جنرل قاسم سلیمانی بغداد میں سفارتی مشن پر نہیں تھے، امریکی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک January 07, 2020
ایران ہمارے ہوتے ہوئے جوہری ہتھیار نہیں بناسکتا، ایرانی وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی بغداد میں سفارتی مشن پر نہیں بلکہ امریکیوں کو مارنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا صدر ٹرمپ کا فیصلہ درست تھا، ان پر حملے سے پہلے قانونی جائزہ لیا گیا تھا، جنرل قاسم سلیمانی امریکیوں کے قتل میں ملوث تھے اور وہ عراق میں امن مشن پر نہیں بلکہ مزید امریکیوں کو مارنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اسے قتل کرکے امریکیوں کی جان بچالی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری ایران سے متعلق پالیسی امریکیوں کے تحفظ سے متعلق ہے، ایران کے تعلقات خطے میں دہشت گرد گروپوں سے ہیں اور اس نے افغان امن عمل کو بھی نقصان پہنچایا، ہمارے ہوتے ہوئے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ایران عراق صورت حال پر امریکا یورپی یونین مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے۔

مقبول خبریں