خواتین کے مسائل کے حوالے سے مزید قانون سازی کرینگے کشور زہرا

مرد حضرات کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ خواتین پر اپنی برتری ثابت کریں، کشورزہرا۔


Staff Reporter November 09, 2013
بسوں میں خواتین کے لیے مختص کمپارٹمنٹ میں مرد سفر کرتے ہیں، بعض مرد حضرات خواتین کو میلی نگاہوں سے دیکھتے ہیں، ایم کیو ایم رہنما۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے سروے کے دوران ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کے فقدان کے سبب بہت مسائل ہیں ۔

مرد حضرات کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ خواتین پر اپنی برتری ثابت کریں لیکن انہیں یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اسلام میں خواتین کو بہت حقوق دیے گئے ہیں، بسوں میں خواتین کے لیے مختص کمپارٹمنٹ میں مرد سفر کرتے ہیں، بعض مرد حضرات خواتین کو میلی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ خواتین کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک چوتھائی حصہ مختص کرے،

بسوں کی تعداد بڑھائی جائے اور خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف جو قانون منظور کیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواتین ارکان اسمبلی خواتین کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حوالے سے اسمبلی میں دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مزید قانون سازی کرینگی۔