سائٹ میں کسٹمز کا گودام پر چھاپہ، 16 کروڑ 91 لاکھ روپے کی چھالیہ ضبط

احتشام مفتی  ہفتہ 11 جنوری 2020
اسمگل شدہ چھالیہ رکھنے والے گودام مالکان کوجلد گرفتار کریں گے ، ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید
 فوٹو: سوشل میڈیا

اسمگل شدہ چھالیہ رکھنے والے گودام مالکان کوجلد گرفتار کریں گے ، ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے  کارروائی کے دوران 16کروڑ91لاکھ مالیت کی چھالیہ ضبط کرلی ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ سندھ انڈسٹریل اینڈٹریڈنگ اسٹیٹ میں قائم گودام میں اسمگل شدہ چھالیہ کی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پر انھوں نے سائٹ کے مذکورہ گودام پر آپریشن کی خصوصی ہدایات ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمدکو جاری کیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سعد عطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ ودیگر افسران پرمشتمل تشکیل شدہ ٹیم نے سائٹ میں قائم گودام پر چھاپہ ماراتو گودام سے 16 کروڑروپے مالیت کی 78ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمدہوئی ،ذرائع نے بتایاکہ گودام کے مالکان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔