ترک صدر طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے

ارشاد انصاری  اتوار 12 جنوری 2020
وزیراعظم عمران خان  اور ترک صدر کی مشترکہ سربراہی میں اعلی سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل قائم کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ سربراہی میں اعلی سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل قائم کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: ترکی کے صدررجب طیب اردوان اگلے ماہ فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے، اس سلسلے میں ترکی کے صدررجب طیب اردوان اگلے ماہ فرور ی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دونوں رہنما فروری میں زراعت،دوطرفہ سرمایہ کاری،دفاعی انڈسٹری،بینکنگ و فنانس سمیت71شعبوں میں دوطرفہ تعان کے فروغ کیلیے اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک(ایس ای ایف)اور پلان آف ایکشن کے معاہدہ پر دستخط ہونگے جس کے تحت وزیراعظم عمران خان  اور ترک صدر کی مشترکہ سربراہی میں اعلی سطح کی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل(ایچ ایل ایس سی سی) قائم کی جائیگی اور یہ کوآپریشن کونسل سٹریٹجک اکنامک فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے مجموعی طور پر رہنمائی اور ویژن فراہم کرے گی، متوقع دورہ پاکستان سے قبل حتمی شکل دی جائے گی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امور میں سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے مسودے پر دستخط کیلئے سفارتی چینل سے ترکی حکام کے ساتھ رابطے کیلئے وزارت خارجہ کو بھی لیٹر ارسال کردیا ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔