گرفتاریوں اور مقدمات پر جوڈیشل کمیشن بنانا حکومت کا کام ہے اسد قیصر

نشے کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک January 12, 2020
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آئس کے خلاف جہاد کریں گے اور نشے کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اسد قیصر نے بچی کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے، صلاحیت نہ ہونے کے باوجود یہاں سے ٹیلنٹ سامنے آیا صوابی کو کرکٹ اسٹار ملیں گے اور یہ ملک کا نام روشن کریں گے، کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، کراٹے، والی بال کے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیت دیکھی خوشی ہوئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسی اسپورٹس گراونڈ کو تالہ نہیں لگے گا، نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا، بچوں کے لیے یونین کونسل سطح پر اسٹیڈیم بنائیں گے، آئس کے خلاف جہاد کریں گے، نشے کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کئی اہم اور موثر قانون سازی کی گئی ہیں، ہر رکن کو پارٹی پالیسی کے مطابق قومی اسمبلی میں بات کرنے کا حق ہے اور ہم نے ہر رکن کو بات کرنے کی اجازت دی جب کہ گرفتاریوں اور مقدمات پر جوڈیشل کمیشن بنانا حکومت کا کام ہے۔

بعد ازاں ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے صوابی سپورٹس کمپلیکس کا اعلان کیا گیا۔

مقبول خبریں