ڈی کک نے کم عمری میں سنچری داغ کر جیک کیلس کا جنوبی افریقی ریکارڈ توڑ دیا

مجموعی طور پر سب سے کم عمر سنچری میکر پاکستان کے شاہد آفریدی ہیں


Sports Desk November 10, 2013
اس سے قبل کیلس کو 22 سال 92 دن کی عمر میں سنچری داغنے والے کم عمر پروٹیز پلیئر کا اعزاز حاصل تھا، فوٹو: فائل

کوئنٹن ڈی کک نے پاکستان کیخلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میں سنچری داغ کر جیک کیلس کا جنوبی افریقی ریکارڈ توڑ دیا۔

انھوں نے حفیظ کے ڈراپ کیچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 112 کی اننگز کھیلی، اس وقت جنوبی افریقی اوپنر کی عمر 20 سال 326دن تھی، اس طرح وہ ملک کے نوعمر ون ڈے سنچری میکر بن گئے، اس سے قبل کیلس کو 22 سال 92 دن کی عمر میں پرتھ میں نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری داغنے والے کم عمر پروٹیز پلیئر کا اعزاز حاصل تھا، مجموعی طور پر سب سے کم عمر سنچری میکر پاکستان کے شاہد آفریدی ہیں، جنھوں نے 4 اکتوبر 1996 کو نیروبی میں سری لنکا کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا، اس وقت ان کی عمر 16 سال 217 دن تھی۔