کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری 2 گینگسٹرز سمیت 98 گرفتار

درخشاں، محمودآباد، پاپوش نگرمیں پولیس کے تابڑتوڑ چھاپے، متعدد منشیات فروش بھی پکڑے گئے


Staff Reporter November 10, 2013
پاک کالونی، لیاری، بن قاسم، کھڈا مارکیٹ، شہراب گوٹھ میں رینجرز کی کارروائیاں، اسلحہ برآمد۔ فوٹو :ایکسپریس ۔فائل

پولیس اوررینجرزنے شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اورچھاپہ مارکارروائیوں میں لیاری گینگ وارکے 2اہم گینگسٹرسمیت98ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپئر اور کھارادر پولیس نے لیاری گینگ وار کے2اہم گینگسٹرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ایس پی سٹی شیرازپذیر نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ لیاری گینگ وار کے اہم ملزم باسط عرف موت کی گرفتاری نیپئر تھانے کی حدود سے عمل میں آئی،گرفتار ملزم کا تعلق جبار لنگڑا گروپ سے ہے اور ملزم پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے 10سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا پولیس نے گرفتار ملزم کو اشتہاری قرار دیا ہوا تھا اور جب شہر اورخاص کرلیاری میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشن شروع ہواتوملزم خضدار بلوچستان فرار ہو گیاتھا اورجبار لنگڑے کی ہلاکت کے بعد اس کی جگہ کنٹرول سنبھالنے کے لیے واپس آیا تھا ، ملزم نے2009 میں سائٹ پولیس کے اہلکار محمد آصف اور ایک راہگیر غلام خان کو قتل کیا تھا ،ملزم نے2012میں چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں ملک مشتاق کو ہلاک اور ایس ایچ او ادریس بنگش کو زخمی کیا تھا ، دوسرے لیاری گینگ وار کے ملزم نجیب پٹھان کی گرفتاری کھارادر تھانے کی حدودسے عمل میں آئی ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق حمید پٹھان کے گروپ سے ہے ۔



درخشاں پولیس نے ملزم صادق علی کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول،4رائونڈاورمنشیات برآمدکر لی۔بوٹ بیسن پولیس نے سی روک اپارٹمنٹ کلفٹن بلاک ون سے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں،پاپوش نگر بورڈآفس کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 سہیل خالد اور زبیر ملزمان کو گرفتار کر لی،محمود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مفرور ملزمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شراب بوتلیں اورچرس برآمدکر لی ، ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں43 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے8 پستول ، 23 رائونڈ ، چرس اور ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں5مفرور ملزمان اور ایک مشکوک شخص شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 21 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12پستول ، 29 رائونڈ،3 کلو گرام چرس ،67 موبائل فون ، ایک رکشا ، ایک جنریٹر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گرفتار ملزمان میں6 اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ رینجرز نے یوسف گوٹھ ، لانڈھی ، اقرا سٹی عباس ٹائون ، گلشن مذدور، واٹر پمپ چورنگی ، اورنگی ٹائون ، چنیسر ہالٹ ، لیاری ، حسین ہزارہ گوٹھ ، بھٹائی کالونی ، مجاہد کالونی ، پاپوش نگر پاک کالونی ،جیکب لائن مہران ٹائون ، سندھی مسلم سوسائٹی اور بھٹائی آباد ، باقاٹی بیس بن قاسم ٹائون ، بسم اﷲ چوک بلدیہ ٹائون ، کھڈا مارکیٹ لیاری ، اور سہراب گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران21 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ترجمان سندھ رینجرز نے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز سلاٹر ہائوس ، مولا مدد محلہ اورلیاری جنرل اسپتال کے قریب 550متاثرہ خاندانوں میں راشن کے بیگ بھی تقسیم کیے۔