کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 16 ملزمان گرفتار سندھ رینجرز

گرفتارملزمان ڈکیتی، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک January 15, 2020
گرفتارتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، ترجمان سندھ رینجرز: فوٹو: فائل

رینجرز کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق رینجرزنے سچل، سپرمارکیٹ، عوامی کالونی، الفلاح، کھوکھراپار، صدر، سول لائن اوربریگیڈ سے 16 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

گرفتارملزمان میں عبدالعزیز، شاکر خان عرف ادریس، سہیل بکیک، اطہرالہٰی عرف عذیر،علی رضا، اُسامہ علی عرف شان، عین الدین، ثاقب رمضان، عبدالطیف، حسن علی،شہزاد، شیرمحمد عرف شیرو، عابد اورمحمد شہبازعرف گنجو شامل ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان ڈکیتی، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتارتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔