دورئہ جنوبی افریقہ پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع یونس کی واپسی کا امکان

3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے مشترکہ طور پر 16یا 17کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے


Sports Reporter November 11, 2013
اسد شفیق اور ناصر جمشید کے ساتھ وہاب ریاض کو بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے مختصر دورئہ جنوبی افریقہ کیلیے اسکواڈ کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے مشترکہ طور پر 16یا 17کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، متحدہ عرب امارات میں بیٹنگ کے فلاپ شو کے بعد تجربہ کار یونس خان مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں، اسد شفیق اور ناصر جمشید کے ساتھ وہاب ریاض کو بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دایاں ہاتھ زخمی ہوجانے کے بعد سے ذوالفقار بابر ابھی تک کوئی ڈومیسٹک میچ نہیں کھیل سکے، ان کو زیر غور لائے جانے کا امکان نہیں ہے، اسپنر عمران طاہر کے پروٹیز کا اہم مہرہ ثابت ہونے کے بعد سلیکٹرز کی مشاورت میں یاسر شاہ کے نام پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔