پریڈی کے علاقے میں ایکسپریس نیوز کے صحافی اور ان کے اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا

مسلح ملزمان نے صحافی اور ان کے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر طلائی زیور ، نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔


Staff Reporter November 11, 2013
2 تولے کے طلائی زیور ، 10 ہزار روپے سے زائد نقدی، قیمتی موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

پریڈی کے علاقے میں مسلح ملزمان نے ایکسپریس نیوز کے صحافی اور ان کے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر طلائی زیور ، نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدر عبد اﷲ ہارون روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایکسپریس نیوز کے صحافی زوہیب جیے جا اور ان کے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 2 تولے کے طلائی زیور ، 10 ہزار روپے سے زائد نقدی، قیمتی موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ، واضح رہے پریڈی کے علاقے ریگل چوک سمیت دیگر علاقوں میں رات کواسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔