پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی فوٹو: فائل

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی فوٹو: فائل

ڈھاکا: پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 جنوری سے پاکستان کےخلاف لاہور میں کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے لیے  محمود اللہ بنگلا دیشی ٹیم کی کپتانی کریں گے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں میم اقبال، سومیاسرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو اور مہدی حسن شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے منسلک 5 افراد پاکستان نہیں آرہے صرف ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو اور فزیو جولین کالیفاٹو ہی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم  راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔