سیاسی بونے مڈ ٹرم الیکشن کی باتیں کررہے ہیں فردوس عاشق

ووٹ کوعزت دو کے نعرے لگانے والے اپنی منزل پر پہنچ چکے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات


ویب ڈیسک January 18, 2020
عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، معاون خصوصی برائے اطلاعات (فوٹو: فائل)

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی بونے مڈٹرم الیکشن کی باتیں کر رہے ہیں لیکن تحریک انصاف اپنی مدت پورے کرے گی۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کی سرجری کردی، معاشی طور پر مالیاتی خسارے میں کمی ہوئی ہے، ملکی معیشت استحکام کی جانب رواں دواں ہے، اب پیسہ عوام کی بہتری کے لیے پیسہ خرچ ہوگا، آٹےکی قیمت میں استحکام لانے کے لیے وزیراعلی کو وزیراعطم نے ہدایات جاری کی ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ کچھ سیاسی بونے مڈٹرم الیکشن کی باتیں کر رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرےگی، ووٹ کوعزت دو کے نعرے لگانے والے اپنی منزل پر پہنچ چکے ہیں، حکومتی پالیسیوں اور عوامی مسائل کےحل میں رکاوٹ ڈالنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔