کانپور میں بھی کوئلے کی استری سے پچ خشک کرنے کا واقعہ سامنے آگیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 جنوری 2020
پچ کے کچھ حصے گیلے تھے، جنھیں خشک کرنے کے لیے میچ سے قبل کوئلے والی استریاں استعمال کی گئیں۔  فوٹو: سوشل میڈیا

پچ کے کچھ حصے گیلے تھے، جنھیں خشک کرنے کے لیے میچ سے قبل کوئلے والی استریاں استعمال کی گئیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کانپور:  کانپور میں بھی کوئلے کی استری سے پچ خشک کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

دو ہفتے قبل گوہاٹی میں انٹرنیشنل میچ کے موقع پر پچ کو ویکیوم کلینر، ہیئر ڈرایئر اور اسٹیم استری سے خشک کرنے کی بھارتی کوششوں کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا گیا تھا۔

اب اترپردیش اور دہلی کے درمیان کوچ بہار ٹرافی میچ کانپور کے انٹرنیشنل گرین پارک اسٹیڈیم سے کملا کلب گراؤنڈ منتقل کیا گیا، پچ کے کچھ حصے گیلے تھے، جنھیں خشک کرنے کے لیے میچ سے قبل کوئلے والی استریاں استعمال کی گئیں۔ کئی گراؤنڈز مین بھاری بھرکم استریوں سے پچ خشک کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔