سنگل لینے کے دوران سیم ہارپر حریف فاسٹ بولر سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 جنوری 2020
تصادم سے بچنے کی کوشش کی مگر زوردار ٹکر سے سر کے بل نیچے گرے، فوری طور پر ڈاکٹرز نے ان کا جائزہ لیا۔ فوٹو: فائل

تصادم سے بچنے کی کوشش کی مگر زوردار ٹکر سے سر کے بل نیچے گرے، فوری طور پر ڈاکٹرز نے ان کا جائزہ لیا۔ فوٹو: فائل

 میلبورن: وکٹ کیپر بیٹسمین سیم ہارپر سنگل لینے کے دوران ہوبارٹ ہوریکینز کے فاسٹ بولر ناتھن ایلس سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے۔

بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کے وکٹ کیپر بیٹسمین سیم ہارپر سنگل لینے کے دوران ہوبارٹ ہوریکینز کے فاسٹ بولر ناتھن ایلس سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے، اگرچہ انھوں نے تصادم سے بچنے کی کوشش کی مگر زوردار ٹکر سے سر کے بل نیچے گرے، فوری طور پر ڈاکٹرز نے ان کا جائزہ لیا۔

 

اگرچہ وہ بیٹنگ جاری رکھنا چاہتے تھے مگر انھیں وہاں سے معائنے کیلیے اسپتال لے جایا گیا،سر پر چوٹ کے متبادل کا پہلی بار بگ بیش  لیگ میں استعمال کرتے ہوئے ٹام کوپر کو دوران میچ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔