حکومت نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جنوری 2020
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے، معاون خصوصی اطلاعات

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے، معاون خصوصی اطلاعات

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرتحفظات ہیں اس کومسترد کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ شفاف نہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا سب سے زیادہ کرپشن مشرف پھرعمران خان کے دورمیں ہوئی ہے، تیسرے نمبرپر پیپلزپارٹی اور چوتھے نمبرپر (ن) لیگ کے دورمیں کرپشن ہوئی، اس رپورٹ کو کون مانے گا، جب کہ سندھ میں کرپشن کی طویل داستان لکھی ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ 2019 میں پاکستان میں کرپشن بڑھی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی  انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ کو (ن) لیگ نے نوازا اور سفیرمقررکیا تھا اس لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سابق دورمیں (ن) لیگ کی قیادت کوپذیرائی بخشی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے۔

واضح رہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2019 میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔