جاپان کا 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 25 جنوری 2020
 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،چیئرمین پوئپا
فوٹو: فائل

 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،چیئرمین پوئپا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے کہا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلیے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

چیئرمین پوئپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلیے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔